الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی این اے 15 میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر ریٹرننگ آفیسر سے تین دن میں جواب طلب کر لیا

11 Feb, 2024 | 10:43 PM

عثمان خان: این اے 15مانسہرہ/تورغر میں امیدوار میاں نواز شریف کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

نواز شریف کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں چاررکنی کمیشن نے سماعت کی۔ کمیشن نےامیدوارمیاں نوازشریف کی درخواست پرآر او سے 3 دن میں جواب طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن کے حکم نامہ میں بتایا گیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر کے جاری کردہ فارم 47کے مطابق آزادامیدوار محمدگستاسب خان نے 105249 ووٹ لیے ۔میاں نوازشریف نے  80382 ووٹ حاصل کئے۔ نواز شریف نےحلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی استدعاکی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ این اے 15 کے  125 پولنگ اسٹیشننز کے فارم45کے نتائج وصول کیے بغیرفارم47جاری کیاگیا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے این اے 15 کے فارم 47 نتائج کو چیلنج کیا ہے۔ فارم 47 کے مطابق اس حلقے میں 9082ووٹ مسترد ہوئے جبکہ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 38.38رہی۔

مزیدخبریں