شہباز شریف بڑا وفد لے کر بلاول ہاؤس پہنچ گئے، بلاول کی لاہور ہنگامی آمد

11 Feb, 2024 | 08:12 PM

This browser does not support the video element.

حسن علی: مسلم  لیگ نون کے صدر شہباز شریف پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری اور چئیرمین بلاول بھٹو سے ایک اور ملاقات کرنے کے لئے بلاول ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے ساتھ آنے والے وفد میں شہباز شریف ، احسن اقبال، سعد رفیق ، رانا تنویر، اعظم نذیر تارڑ، ایاز صادق اور ملک احمد خان بھی شامل ہیں۔  

مسلم لیگ نون کا وفد صدر آصف علی زرداری اور  چئیرمین بلاول بھٹو سے نئی حکومت بنانے کے لئے  باہمی تعاون پر اپنی تجاویز پیش کرنے کے لئے آیا ہے۔ قبل ازیں مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے صدر آصف زرداری سے پنجاب کے وزیر اعلیٰ سید محسن رضا نقوی کے گھر پر اس ضمن میں ملاقات کی تھی۔ 

اس ملاقات کے بعد صدر آصف زرداری اسلام آباد چلے گئے تھے۔ اس دوران بلاول بھٹو لاہور آئے اور پارٹی کے رہنماؤں سے الیکشن کے حوالے سے فالو اپ میٹنگز کر کے کل شب اسلام آباد واپس چلے گئے تھے۔ صدر آصف زرداری آج لاہور آئے اور انہیں بھی آج ہی واپس اسلام آباد جانا تھا جہاں کل پیر کے روز سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہو رہا ہے۔ 

بعد ازاں ہونے والی ڈیویلپمنٹس کے نتیجہ میں نہ صرف صدر آصف علی زرداری لاہور مین رک گئی بلکہ انہوں نے چئیرمین بلاول بھتو کو بھی لاہور بلوا لیا۔ بتایا جا رہا تھا کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی مسلم لیگ قاف سے ملاقات ہونے والی ہے جس جے  بعد وہ  سنٹرل ایگزیلٹو کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد واپس چلے جائیں گے۔

 اسی اثنا مین مسلم لیگ نون کے صدر نے بھی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرنے کے لئے رابطہ کیا اور اب وہ اپنے وفد کے ساتھ بلاول ہاؤس پہنچ چکے ہیں۔

آصف زرداری کی بلاول بھٹو کے ساتھ مشاورت

پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کی لاہور آمد سے پہلے صدر زرداری خود اسلام آباد جا رہے تھے تاہم بعد ازاں وہ رک گئے اور بلاول بھٹو کی لاہور آمد کے بعد واپس بلاول ہاؤس آ گئے۔ پیپلز پارٹی کے دونوں رہنماؤں میں ایک گھنٹہ کے لگ بھگ بات چیت ہوئی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے اپنی اپنی ملاقاتوں کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اور مسلم لیگ نون کی قیادت اور بعد ازاں مسلم لیگ قاف کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ متوقع ملاقات کے حوالے سے مشورہ کیا گیا۔ 

مزیدخبریں