وسیم قادر  ایم این اےمسلم لیگ نون میں شامل ہو گئے

11 Feb, 2024 | 07:26 PM

This browser does not support the video element.

سٹی42: لاہور سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی  وسیم قادر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے ۔

وسیم قادر نے  پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے ملاقات  کر کے مسلم لیگ نون میں شمولیت کا اعلان کیا۔ 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما ملک سیف الملوک کھوکھر بھی اس موقع پر موجود تھے 

 وسیم قادر نے  اس موقع پر گفتگو کرتےہوئے کہا  کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتا ہوں۔حلقہ کے عوام اور دوستوں کی مشاورت سے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو رہا ہوں۔ وسیم قادر پاکستان تحریک انصاف لاہور کے جنرل سیکرٹری رہ چکے ہیں، انہوں نے لاہور کے حلقہ این اے 121 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ روحیل اصغر کو شکست دی تھی۔

مریم نواز شریف نے وسیم قادر کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور انہیں مبارکباد دی ہے۔

مزیدخبریں