متحدہ والے بانیِ متحدہ کی زبان بولیں گےتو ان سےبات کرنا مشکل ہو گا، مراد علیشاہ

11 Feb, 2024 | 04:06 AM

سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے سابق وزیر  اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے لوگ اگر  متحدہ کے بانی والی زبان بولیں گے تو ان سے بات کرنا مشکل ہو جائے گا۔ ہم اس بات کا جائزہ لیں گے کہ کراچی میں متحدہ کو اتنی نشستیں مل کیسے گئیں۔

سندھ میں وزارت اعلیٰ کے متوقع امیدوار مراد علی شاہ نےکراچی سے ایم کیوایم کو ملنے والی سیٹوں پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمیں اندازہ تو تھا کہ کراچی میں کسی دوسری جماعتوں کو بھی کچھ نشستین مل سکتی ہیں لیکن ایم کیو ایم کو ملنے والی نشستیں سرپرائز ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا ہم  جائزہ لیں گےکہ ایم کیو ایم کو اتنی سیٹیں کیسے ملیں؟

مراد علی شاہ نے متحدہ کے کیماڑی سے الیکشن جیتنے والے مصطفیٰ کمال کی جانب سے پیپلز پارٹی کو دھمکی آمیز انداز اور بازاری زبان میں دھمکیاں دینے کے واقعہ کا حوالہ دیئے بغیر کہا کہ   ایم کیو ایم رہنما اگر "بانی متحدہ" کی زبان میں بات کریں گے تو اُن سے بات کرنا مشکل ہوجائےگا۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کا امن فوج، رینجرز اور پولیس اہل کاروں کی شہادتوں کے بعد حاصل کیا ہے، اس کو خراب ہونے نہیں دیں گے۔

آزاد رکن سندھ اسمبلی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

اسی دوران  پی ایس 3 جیکب آباد سے جیتنے والے  پاکستان پیپلز پارٹی کے ناراض کارکن اور آزاد رکن اسمبلی ممتاز جاکھرانی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔

میر ممتاز جاکھرانی نے کہا کہ وقتی ناراضگی تھی، میں پی پی خاندان کا حصہ تھا اور رہوں گا، میں اپنی کامیابی کو بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے نام کرتا ہوں۔

مزیدخبریں