مسلم لیگ نون کو شیر نشان کے بغیر الیکشن جیتنے والے 12 ارکان قومی اسمبلی کی پارٹی میں شمولیت کا یقین

11 Feb, 2024 | 02:47 AM

سٹی42: مسلم لیگ نون  کو  شیر کے نشان کے بغیر آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے 12 ارکان قومی اسمبلی کے آج اور کل مسلم لیگ نون میں شامل ہونے کی واثق امید ہے۔

 مسلم لیگ ن کی  قیادت جمعہ کے روز سے ہی ان بارہ آزاد ارکان قومی اسمبلی کے ساتھ رابطے کر چکی ہے جو مسلم لیگ نون کے پرانے ساتھی تھے لیکن ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑے اور جیت گئے۔ ان تمام امیدواروں نے مسلم لیگ نون میں شامل ہونے سے اصولی اتفاق کیا ہے۔ ان میں سے  تین ارکان اسمبلی مسلم لیگ نون میں شامل ہو چکے ہیں جبکہ راجن پور سے ایسے آزاد امیدوار شمشیر مزاری بھی شامل ہو گئے جن کا مسلم لیگ نون سے کبھی تعلق نہیں رہا۔ 

مسلم لیگ نون کے آزاد ارکان پارلیمنٹ کو ساتھ لانے کے ساتھ سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھی رابطہ کاری آگے بڑھائی ہے۔ ہفتہ کے روز  مسلم لیگ نون نے سیاسی جماعتوں سے رابطے کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی جس میں سردار ایاز صادق، ملک محمد احمد خان اوع سعد رفیق شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کا 12 ناراض منتخب لیگی ارکان قومی اسمبلی سے بھی رابطہ مکمل ہو چکا ہے۔ آج اور کل کے دوران یہ تمام ارکان مسلم لیگ نون میں شامل ہونے کا اعلان کریں گے۔ 

 ذرائع ن لیگ کے مطابق ناراض ارکان اسمبلی مضبوط یقین دہانی کے بعد نوازشریف سے ملاقات کریں گے، ن لیگ کے 12 ارکان اسمبلی نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سےالیکش لڑا اور کامیاب ہوئے۔

مزیدخبریں