سٹی42: راجن پور سے آزاد حیثیت سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے شمشیر علی مزاری بھی مسلم لیگ نون میں شامل ہو گئے۔
این اے189 سے جیتنے والے شمشیر علی مزاری کے مسلم لیگ نون میں شامل ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ اپنے ویڈیو بیان میں شمشیر مزاری نے کہا کہ میں نے تمام دوستوں کی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ریاست کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ مسلم لیگ ن کے ساتھ اسمبلی میں بیٹھیں گے۔شمشیر علی مزاری نے انتخابات میں ووٹ دینے پر حلقہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔