ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان میں سخت ترین مقابلہ؛  یعقوب خان ناصر   791 ووٹوں سے جیت گئے

Yaqoob Khan Nasir, Loralai, MusaKhel, NA 252, PMLN, Election Result, City42 , Barkhan,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بلوچستان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 252  میں مسلم لیگ نون کے امیدوار سردار یعقوب خان ناصر ووٹوں کے معمولی فرق سے الیکشن جیت گئے۔

 پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار یعقوب خان کو  53783 ووٹ ل ملے جبکہ ان کے قریب ترین حریف  آزاد امیدوار سردار بابر خان موسیٰ خیل  کو 52992 ووٹ ملے۔ اس حلقہ میں 35  امیدواروں نے الیکشن میں حسہ لیا جن میں سے جہانزیب خان کھیتران کو  22751، جمعیت علما پاکستان کے  امان اللہ خان نے 19053 ووٹ لئے۔  پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے تیمور شاہ کو 6307،  پشتون ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ٹی ایم) کے امیدوار کو 877 ووٹ ملے۔  پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اسرار ترین کو 5879 ووٹ ملے جبکہ آزاد امیدوار باز خان کھیتران کو  11292 ووٹ ملے۔  

این اے 252 بلوچستان کے علاقوں علاقوں موسیٰ خیل، بارکھان، لورالائی، ڈُکی پر مشتمل پہاڑی علاقہ ہے۔  8 فروری کا الیکشن اس لحاظ سے غیر معمولی ثابت ہوا کہ حلقہ میں 59 فیصد ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں خواتین کے 75 ہزار اور مردوں کے ایک لاکھ 17 ہزار ووٹ تھے۔  پینتیس امیدواروں میں سے 21 امیدواروں نے ایک ہزار سے کم ووٹ لئے۔ ووٹوں کی تقسیم کی وجہ سے جیتنے والے سردار یعقوب خان ناصر  اور ان کے قریب ترین حریف بابر خان موسیٰ خیل کے حصہ میں  53783 اور 52992 ووٹ ہی آ سکے۔