سٹی42: بلوچستان میں قومی سمبلی کی نشست این اے 260 رخشان پر جمعیت علما اسلام نے میر عثمان بادینی نے مسلم لیگ نون کے سردار فتح محمد محمد حسنی کو ووٹوں کے واضح فرق کے ساتھ شکست سے دوچار کر دیا۔
میر عثمان بادینی کو 8 فروری کی شام ہی اپنے مخالف امیدواروں پر واضح برتری حاصل تھی تاہم ان کا غیر حتمی، غیر سرکاری نتیجہ آج سامنے آیا ہے۔ مخالف امیدواروں پر واضح برتری حاصل کر لی۔ عثمان بادینی کو 42670 ووٹ ل ملے جب کہ پاکستان مسلم لیگ نُ لیگ کے سردار فتح محمد حسنی 35625 ووٹ لے پائے۔
این اے 260 میں تیسرے نمبر پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے محمد ہاشم نوتیزئی ہیں۔
سردار فتح محمد محمد حسنی حال ہی مسلم لیگ نون کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار اور قائد میاں نواز شریف کے ساتھ کوئٹہ میں ملاقات کے بعد مسلم لیگ نون میں شامل ہوئے ہیں۔ وہ پہلے پاکستان پیپلز پارٹی سمیت کئی جماعتوں میں رہ چکے ہیں۔
پاکستان کا سب سے وسیع حلقہ انتخاب
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 260 کا رقبہ ملک کے تمام انتخابی حلقوں کی نسبت بہت زیادہ ہے۔ این اے 260 بلوچستان کے شمال مغرب میں واقع ہے اس حلقہ میں بلوچستان کے اضلاع چاغی، نوشکی، خاران اور واشک شامل ہیں، اس حلقے کے شمال میں افغانستان اور مغرب میں ایران کی سرحد لگتی ہے۔ یہاں سے انتخابی نتائج ہمیشہ تاخیر سے موصول ہونے کی روایت ہے جو اس مرتبہ ہونے الے عام انتخابات میں بھی برقرار رہی۔