سٹی42: شمالی وزیرستان کے علاقہ میرانشاہ میں این اے 40 سے جمعیت علما اسلام کے امیدوار مفتی مصباح الدین نے آزاد امیدوار اورنگزیب خان اور پشتون ڈیموکریٹک مومنٹ کے رہنما محسن داوڑ کو بھاری اکثریت سے شکست دے دی۔
اس حلقہ کا نتیجہ تاخیر سے جاری ہوا ہے۔ فارم 47 کے مطابق جمعیت علما اسلام کے امیدوار مفتی مصباح الدین کو 42994 ووٹ ملے اور ان کے قریب ترین حریف اورنگزیب خان کو 33852 ووٹ ملے جبکہ محسن داوڑ کو 32768 ووٹ ملے۔ مظلوم اولسی تحریک کے امیدوار محسن فراز کو 15443، مسلم لیگ نون کے امیدوار محمد نذیر خان کو 8925 ووٹ ملے۔ آزاد امیدوار ضیا الرحمان نے 3474 ووٹ حاصل کئے۔ اس الیکشن میں مفتی مصباح کے ہم نام دو مصباح الدین الیکشن میں کھڑے تھے۔ ان میں سے مصباح الدین ولد نور الاسلام کو 735 ووٹ ملے جب کہ مصباح الدین ولد اسلام گل بھی لڑ رہے تھے، انہیں 406 ووٹ ملے۔
مفتی مصباح الدین نے اپنے ہجرہ پر علاقہ کے عوام سے مبارک بادیں وصول کیں اور ووٹ دے کر کامیاب بنانے پر علاقہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔