ملبے تلے دبےنوجوان کی حاضردماغی نے پورے خاندان کی جان بچالی، ویڈیو وائرل

11 Feb, 2023 | 09:25 PM

Bilal Arshad

(ویب ڈیسک) ملبے تلے دبے یونیورسٹی کے طالب علم نے واٹس ایپ پر سٹیٹس لگا کر مدد مانگی، اسٹیٹس پوسٹ کرنے کے 5 گھنٹے بعد لڑکے اور اس کی فیملی کو ریسکیو اداروں نے بچالیا۔

  تفصیلات کے مطابق تین روز قبل ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کا قیامت خیز زلزلہ آیا، جس میں اب تک 21 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو  چکے ہیں، ملبے تلے دبے کئی افراد کی جانیں بچالی گئی ہیں۔ ترکیہ زلزلے کی بہت سی دل دہلا دینے والی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔ حال ہی میں ملبے تلے دبے ایک نوجوان کی ویؒڈیو وائرل ہوئی ہے جس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ 

  بوران نامی 20 سالہ ترک نوجوان اپنی والدہ اور دو انکل کے ساتھ سے ملبے تلے دب گیا، نوجوان کی حاضر دماغی نے اس کے خاندان کی جان بچالی، ملبے تلے دبے نوجوان نے اپنے واٹس ایپ پر مدد مانگنے کے لئے اپنی ویڈیو بنائی اور سٹیٹس پر لگا دی۔

ویڈیو میں نوجوان نے کہا کہ ’جو بھی اس اسٹیٹس کو دیکھے، برائے مہربانی آکر ہماری مدد کرے، ہم ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، میری والدہ کی طبیعت بہتر ہے لیکن میں اپنے چچا کی آواز نہیں سُن پارہا، جلدی آئیں اور ہمیں ریسکیو کریں‘۔

 نوجوان نے اپنی لوکیشن بھی بھیج دی جس سے ریسکیو اداروں کو اسے ڈھونڈنے میں آسانی ہوئی، اسٹیٹس لگانے 5 گھنٹے بعد ہی نوجوان اور اس کی فیملی کو بچالیا گیا۔ 

مزیدخبریں