ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترکیہ زلزلہ! گمنام پاکستانی شہری نے 30 ملین ڈالرعطیہ کردیے

ترکیہ زلزلہ! گمنام پاکستانی شہری نے 30 ملین ڈالرعطیہ کردیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایک گمنام پاکستانی شہری نے ترکی اور شام کے زلزلے سے متاثر ہونے والے  لوگوں کی مدد کے لیے 30 ملین ڈالر کا عطیہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک پاکستانی نژاد امریکی نے امریکا کے ترک سفارت خانے میں جاکر اپنا نام ظاہر کیے بغیر  زلزلے سے متاثر ہونے والوں کیلئے 30 ملین ڈالر کی رقم جمع کروا دی۔ نامعلوم پاکستانی کے اس قدم کو بہت سے لوگوں نے سراہا ہے جس نے مشکل وقت میں انسانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے متاثرہ لوگوں کی مدد کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اس نامعلوم پاکستانی کے مثبت اقدام کو بے حد سراہا۔شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک گمنام پاکستانی کی مثال دیکھ کر دل بہت متاثر ہوا جو امریکہ میں ترکی کے سفارت خانے میں گیا اور ترکی اور شام میں زلزلہ متاثرین کے لیے 30 ملین ڈالر کا عطیہ دیا۔یہ ایسے شاندار کام ہیں جو  دوستی اور انسانیت کو ظاہر کرتے ہیں، بلکہ ہر طرح کی مشکلات پر فتح حاصل کرنے کے قابل بناتے ہیں۔

واضح رہے کہ قیامت خیز زلزلے میں اب تک 24000 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ زلزلے سے ہونے والی تباہی کے باعث 800,000 افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے ترکی اور شام کے متاثرہ لوگوں کو خوراک کی فراہمی کے لیے 70 ملین ڈالر کی اپیل کی گئی ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer