بس ہوسٹس سے زیادتی کا معاملہ، عدالت سے بڑی خبر آگئی

11 Feb, 2023 | 06:52 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: وہاڑی میں بس ہوسٹس کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے گرفتار ملزمان کو جیل بھیج دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق بس ہوسٹس سے زیادتی کرنیوالے دونوں ملزمان کو ایک بار پھر عدالت میں پیش کیاگیا،زیادتی کا شکار لڑکی بھی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئی،سینئرسول جج نے گرفتار دونوں ملزمان کو جیل بھیج دیا۔

 متاثرہ لڑکی کا کہناتھا کہ مقدمہ میں نامزد ملزمہ عالیہ تاحال گرفتار نہ ہوسکی ہے،پولیس مبینہ طور بس کمپنی کے مالکان سے ساز باز ہوچکی ہے اور ملزمہ کو گرفتار نہیں کررہی ہے۔ 

مزیدخبریں