مختصر ویڈیو شیئرنگ کے عالمی پلیٹ فارم ٹک ٹاک کو پاکستان سپر لیگ آٹھویں ایڈیشن کا آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بنا لیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اس شراکت داری کے تحت پی ایس ایل کے شائقین ٹک ٹاک کے ذریعے ایسا کنٹنٹ تیار کرسکیں گے جسے دنیا بھر میں دیکھا جاسکے گا۔
کرکٹ فینز ٹک ٹاک ایپ پر پری اور پوسٹ میچ کنٹنٹ کے علاوہ میچ کی جھلکیاں بھی دیکھ سکیں گے۔
???? We are pleased to announce TikTok returns as our Official Entertainment Partner for #HBLPSL8
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 11, 2023
Read more: https://t.co/pqjZcU84ar#SabSitarayHumaray pic.twitter.com/dbFMKLUdsu
پی ایس ایل کے 8 ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب ملتان میں 13 فروری کو منعقد کی جائے گی اور تمام میچز کراچی، ملتان، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ میچز کے دوران ٹک ٹاک کمیونٹی کو پلیٹ فارم کے ساتھ منسلک ہونے اور دلچسپ مواد تیار کرنے کا بھرپور موقع ملے گا۔
@city42newsofficial #city42 #psl8 #foryoupage #foryou #fyp ♬ original sound - 24NEWSHD
گزشتہ سیزن میں ٹک ٹاک پر #KhelegaPakistan ہیش ٹیگ سے ناقابل یقین 2.5 بلین ویوز اور 2.3 ملین ویڈیوز تخلیق کی گئیں جو پاکستانی شائقین کے ٹک ٹاک پر کرکٹ کانٹینٹ میں دلچسپی اور تفریح سے بھرپور کانٹینٹ تخلیق کرنے کا ثبوت ہے۔