ویب ڈیسک : زلزلے کےبعد ملبے تلے دبنے والے شخص کو 104 گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا جس کی تلاوت کلام پاک کرتے ہوئے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
قدرت کا معجزہ! ترکیہ زلزلے کے ملبے میں چار روز تک پھنسے نومولود اور ماں کو زندہ نکال لیا گیا ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ 47 سالہ شخص کو ملبے سے زندہ نکالا گیا تو اس کی آنکھیں بند تھیں اور وہ مسلسل قرآن پاک کی تلاوت کرتا رہا۔واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے کے بعد ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔