گزر بسر کرنا مشکل ہو گیا ، گھی آئل،چاول کی قیمتیں پہنچ سے دور

11 Feb, 2023 | 03:28 PM

 شہزاد خان ابدالی :شہر کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی نے عوام کا بھرکس نکال دیا .گھی آئل،چاول ،سبز مصالحہ جات کی قیمتیں عام صارف کی پہنچ سے دور ہوگیئں۔

عام عوام کیلئے گزر بسر کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے شہر کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی نے سفید پوش طبقے کو خون کے آنسو رولا دیا ،سفید پوش طبقے جیبوں کو ٹٹولتے ٹٹولتے تھک گیا ،اب بنیادی اشیائے ضروریہ لینے سے بھی محروم ہوگیا دال ماش اور دال مسور بھی سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس 15 سے 30 روپے مہنگی فروخت کی جارہی ہے ،،دال ماش دھلی 440 اور دال مسور 275 روپے تک فروخت کیجارہی ہے ۔

1 ماہ کے دوران درجہ اول کا گھی اور آئل 140 روپے تک مہنگا ہوگیا۔درجہ دوم کا گھی اور آئل 3ہفتوں میں 76 روپے تک مہنگا ہوگیا ۔درجہ اول 630 سے 640 اور درجہ دوم 576 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گیا۔پیاز 200 روپے فی کلوگرام تک فروخت ہورہا ہے چاول 380 سے 400 روپے فی کلوگرام تک فروخت ہورہے ہیں۔شہریوں نے کہا کہ آسائشات تو درکنار ضروریات زندگی پوری نہیں ہورہیں خدارا حکومت عوام کی حالت زار پر رحم کرے۔

مزیدخبریں