پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن میں سرفراز کونسا بڑا اعزاز اپنے نام کرنے جا رہے ہیں؟

11 Feb, 2023 | 03:23 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد مسلسل آٹھویں سال کپتانی کرنے والے واحد کھلاڑی ہیں۔

سرفراز کا کہنا ہے کہ ہم نے متوازن ٹیم تشکیل دی ہے ۔ افتخار احمد، محمد نواز اور محمد حسنین کی فارم بہت اچھی ہے، امید ہے یہ کھلاڑی حریف ٹیموں کے لئے مشکلات پیدا کریں گے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ کوئٹہ ایک فیملی ہے ، ندیم عمر کوچنگ اسٹاف اور کھلاڑیوں کو ایک ساتھ لے کر چلتے ہیں۔

سر ویوین رچرڈز جیسے عظیم کھلاڑی کی ڈگ آؤٹ میں حوصلہ افزائی کے لئے موجودگی خوش قسمتی ہے۔ جیسن روئے اور ہسارنگا زبردست فارم میں ہیں۔ بلوچستان کے بنگلزئی سے بھی  بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔

مزیدخبریں