اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 روپے سستا ہوگیا

11 Feb, 2023 | 02:07 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: ایک ہفتے میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 7 روپے 30 پیسے سستا ہو گیا ہے۔

ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو کر 276.58 روپے سے گر کر 269.28 روپے پر بند ہوا۔ایک ہفتے میں انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 روپے سستا ہو گیا ہے، اور 283 روپے کی بلند سطح سے گر کر 273 روپے کا ہو گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ کا بڑا فرق ختم ہونے پر ترسیلات زر بھی بڑھیں گی۔ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 1270 پوائنٹس کی تیزی ہوئی ہے، اور ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 3.14 فی صد اضافے سے 41741 پر بند ہوا۔

رپورٹ کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے میں 60 ارب روپے مالیت کے 1.42 ارب شیئرز کا کاروبار کیا گیا، ایک ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 207 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن بڑھ کر 6559 ارب روپے پر پہنچ گئی۔

مزیدخبریں