(علی رامے) پنجاب حکومت نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی 50 کروڑکی منجمدرقم کمرشل بینکوں میں منتقل کرنیکی باقاعدہ منظوری دے دی.
ڈپٹی کمشنر لاہور نے نیب کے کہنے پر دو ماہ قبل اسحاق ڈار کے منجمد اکائونٹس کو بحال کرنے کا مراسلہ محکمہ خزانہ کو بھجوایا تھا,محکمہ خزانہ پنجاب نے تصدیق کے بعد معاملہ کابینہ کی منظوری سے مشروط کیا تھا,نگران کابینہ کی منظوری کے بعد اب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی 50 کروڑ کی منجمد رقم بحال کردی گئی ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب جلد کمرشل بینکوں میں رقم منتقل کرے گا، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے فنڈ سرکاری اکاؤنٹس سے کمرشل اکاؤنٹس میں منتقل ہوں گے، اسحاق ڈار کی یہ رقم 2018 میں منجمد کرکے کمرشل بینکوں سے سرکاری اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی تھی۔