ویب ڈیسک: ارجنٹینا کو عالمی کپ جتوانے والے لیونل میسی نے شام اور ترکیہ میں آئے تباہ کن زلزلوں سے ہونے والی تباہی سے متاثرہ لاکھوں افراد کی امداد کیلئے سامنے آگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مشہور فٹبال کھلاڑی لیونل میسی نے اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے 3.5 ملین یورو یعنی پاکستان روپوں میں (1 ارب ایک کروڑ 70 لاکھ) امداد کا اعلان کیا ہے۔میسی کی فاؤنڈیشن کی جانب سے امداد کے اعلان کے بعد شائقین انہیں سپورٹ کررہے ہیں۔
Lionel Messi donated 3.5 million euros to help earthquake victims in Turkey and Syria through his charity.???????????????????? pic.twitter.com/lZ8gAleOzt
— Albiceleste News ???? (@AlbicelesteNews) February 10, 2023
ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے کے باعث ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
View this post on Instagram