سٹی 42: شہر میں سورج کی کرنیں تیز ، سردی کی شدت میں کمی ہوگئی۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 20ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ،کم سے کم درجہ حرارت 7 اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔آلودگی کے اعتبار سے لاہور تیسرے نمبر پر آگیا۔ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح 159 ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے شہر میں 14فروری کو بارش برسنے کی توقع کی ہے۔