موٹروے پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

11 Feb, 2023 | 10:28 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹروے پولیس 23-2022 میں دھند میں زیرو ایکسیڈنٹ پالیسی کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

 ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور بروقت ریسپانس سے حادثات پر قابو پایا گیا اور مسافروں کی جانب سے محفوظ سفرکویقینی بنانےکے باعث بھی ہدف حاصل کرنے میں کامیابی ملی۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ پاکستان میں موٹرویز پر شدید دھند میں گزشتہ 12 سالوں میں 23 حادثات ہوئے جن میں سے 9 حادثات  پچھلے 2 سالوں میں رونما ہوئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق جدید تھرمل کیمروں کے استعمال اور دھند میں پھنسی گاڑیوں کو قافلوں کی صورت میں بحفاظت باہر نکالا گیا۔

 

مزیدخبریں