پیٹرول کی مصنوعی قلت کیخلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی

11 Feb, 2023 | 10:24 AM

(ملک اشرف ) لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرول کی مصنوعی قلت کیخلاف درخواست 13 فروری کو سماعت کے لئےمقرر کردی گئی، جسٹس مزمل اختر شبیر مفاد عامہ کی درخواست پر سماعت کریں گے.

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس 13 فروری کو سماعت کے لئے مقرر کرنے کے متعلق کاز لسٹ جاری کردی ہے، عدالت عالیہ نے اوگرا کے سینئر افسر کو ذاتی حیثیت میں جواب سمیت طلب کررکھا ہے،عدالت نے چیف سیکرٹری ،آئی جی،ڈی سی سمیت دیگر فریقین کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کررکھا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل میر ہارون عدالت میں پیش ہوں گے۔

درخواست میں عدالت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت دور کرنے کے لئے موثر اقدامات اٹھانے کا حکم دینےکی استدعا کی گئی ہے۔
 

مزیدخبریں