ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انتظامیہ کے گوداموں پر چھاپے، 3 کروڑ سے زائد کا پیٹرول و ڈیزل برآمد

انتظامیہ کے گوداموں پر چھاپے، 3 کروڑ سے زائد کا پیٹرول و ڈیزل برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) رحیم یارخان میں پیٹرول و ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف انتظامیہ نے آپریشن کرتے ہوئے گوداموں پر چھاپے مار کر 3 کروڑ سے زائد مالیت کا پیٹرول و ڈیزل برآمد کرلیا۔

ڈپٹی کمشنر راجہ جہانگیر کے مطابق پیٹرول و ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا گیا، تین مختلف مقامات پر کارروائی میں 3 کروڑ سے زائد مالیات کا پیٹرول و ڈیزل برآمد کرکے 3 افرادکو گرفتارکرلیاگیا۔اس کے علاوہ نارووال میں بھی پیٹرول کی ذخیرہ اندوزی کرنے پر ایک پیٹرول پمپ کو سیل کردیا گیا جبکہ ایک پر مقدمہ درج کیا گیا۔

واضح رہے کہ چند روز سے پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی خبریں زیر گردش تھیں اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی فراہم محدود کر دی گئی تھی۔

وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے پیٹرول اور ڈيزل کی قلت پیدا کرنے والوں کو خبر دار کیا تھا اور کہا تھا کہ تیل ذخیرہ کرنے والے پمپس کے لائسنس منسوخ کردیں گے ، آئی جی پنجاب نے پیٹرول ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا تھا۔