(ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر نارووال میں دوران نکاح 18 سالہ لڑکی اغواء، ملزمان کی فائرنگ سے لڑکی کا بھائی اور کزن شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفرکر کر دیاگیا۔ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پنجاب کے شہر نارووال میں نکاح کی تقریب میں گولیاں چل گئیں۔18 سالہ لڑکی کو مبینہ دوران نکاح اغواء کرلیا گیا۔ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ ایف آئی آر کےمتن میں تحریر کیا گیا کہ گزشتہ روز محلہ میراں شاہ حسین سے دوران نکاح مسلح افراد نے مبینہ 18 سالہ لڑکی کو اغواء کیا ۔
مزاحمت کرنے پر اغواء کاروں کی اہل خانہ پر فائرنگ ۔فائرنگ کی زد میں آکر لڑکی کا بھائی اور کزن شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ۔ بعد ازاں طبی امداد کے بعد دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا ۔اغواء کاروں کی فائرنگ سے 11 سالہ امیر حمزہ اور30 سالہ نسیم اصغر زخمی ہوئے ہیں ۔
لڑکی کے نکاح کی تقریب ختم ہوئی تھی کہ ملزمان مبینہ طور پر اٹھا کر لے گئے ۔پولیس کا ملزمان کی فوری گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔