فیس بک پر لوگوں کی فحش ویڈیوز ریکارڈ کرکے بلیک میل کرنیوالا گروہ گرفتار

11 Feb, 2022 | 07:16 PM

M .SAJID .KHAN

(عرفان ملک)خوبصورت لڑکیوں کی تصاویر سے فیس بک آئی ڈی بنا کر شہریوں کو بلیک میل کرنے والا گروہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کر لیا ، ملزمان ویڈیو کال پر فحش ویڈیوز ریکارڈ کرتے اور بلیک میل کر کے پیسے بٹورتے تھے ۔

 ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے جوہر ٹاؤن میں رائل حیات ہوٹل پر چھاپہ مارا ۔اس دوران خوبصورت لڑکیوں کی فیس بک آئی ڈی بنا کر لوگوں کو بلیک میل کرنے والا گروہ پکڑا گیا ۔ ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان فیس بک آئی ڈی بنا کر پہلے میسنجر اور پھر ویڈیو کال کر کےفحش ویڈیوز ریکارڈ کر لیتے ،ویڈیوز ریکارڈ کرنے کے بعد ان لوگوں کو بلیک میل کر کے پیسے ہتھیائے جاتے تھے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کی تفتیش کے مطابق ملزمان بینک اکاؤنٹس میں پیسے منگواتے اور نہ دینے پر ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کر دیتے تھے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم نے پانچوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ،ملزمان میں عمران ، فہیم ، شعیب خان ، بلال اور عمران خان شامل ہیں۔

مزیدخبریں