(عظمت مجید)کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں،شہری احتیاط کریں ورنہ کورونا کا شکار ہونے کے لیے تیار ہو جائیں کیونکہ نہ صرف کورونا کیسز بلکہ اموات اور شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں تشویشناک مریض بھی بڑھنے لگے۔
کورونا کی پانچویں لہر میں پہلی دفعہ میو ہسپتال میں ایچ ڈی یو اور ائی سی یو کا آکوپینسی ریٹ 67 تک جاپہنچا جبکہ سروسز ہسپتال کا آکوپینسی ریٹ بھی پہلی دفعہ 52 فیصد تک جاپہنچا ،جنرل ہسپتال 44 جبکہ گنگارام ہسپتال 36 اور جناح ہسپتال کا آکوپینسی ریٹ 14 فیصد ریکارڈ,میو ہسپتال میں 100 ایچ ڈی یو بیڈز مختص کیے جس پر 62 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 38 بیڈز خالی ہے۔
میو ہسپتال میں 58 وینٹیلیٹرز مریضوں کے لیے مختص کیے جس پر 42 تشویشناک مریض زیر علاج جبکہ 16 وینٹیلیٹر خالی ہیں,سروسز ہسپتال میں ایچ ڈی یو کے 28 بیڈز پر 15 مریض زیر علاج جبکہ 13 بیڈز خالی ہیں,جنرل ہسپتال میں 40 ایچ ڈی یو بیڈز مختص کیے جس پر 15 مریض زیر علاج جبکہ 25 خالی ہیں۔
جنرل ہسپتال میں 10 وینٹیلیٹر مختص کیے جس پر 5 مریض زیر علاج جبکہ 5 ہی بیڈز خالی ہیں,گنگارام ہسپتال میں 50 ایچ ڈی یو بیڈز مختص کیے جس پر 24 مریض زیر علاج جبکہ 26 بیڈز خالی ہیں,گنگارام ہسپتال میں 20 وینٹیلیٹرز مختص کیے جس پر 7 مریض زیر علاج جبکہ 13 بیڈز خالی ہیں۔جناح ہسپتال میں 50 ایچ ڈی یو بیڈز مختص کیے جس پر 10 مریض زیر علاج جبکہ 40 بیڈز خالی ہیں اورجناح ہسپتال میں 50 وینٹیلیٹرز مختص کیے جس پر 4 تشویشناک مریض زیر علاج جبکہ 44 وینٹیلیٹر خالی ہیں۔