اساتذہ کے لئے بڑی خوشخبری

11 Feb, 2022 | 05:16 PM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکول انفارمیشن سسٹم میں اساتذہ کے پروفائل میں غلطیوں کی درستگی کیلئے پنجاب بھر کے سی ای او ایجوکیشن اتھارٹیز کو رسائی دے دی۔
 تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کے آن لائن ریکارڈ میں غلطیوں کی درستگی کیلئے سی ای اوز کو رسائی دے دی۔ اتھارٹیز کو سکول انفارمیشن سسٹم پر رسائی ملنے سے اب اساتذہ کے تبادلوں ،تعیناتیوں ، آسامیوں اور بھرتیوں کا تمام ریکارڈ درست کیا جاسکے گا۔

اس سے قبل آن لائن ایپ پر سی ای اوز کو رسائی حاصل نہیں تھی جس سے ہزاروں اساتذہ کے ریکارڈ میں غلطیاں درست نہیں کی جاسکتی تھیں۔ آن لائن ایپ پر رسائی دینے سے اساتذہ کا تمام ریکارڈ باآسانی درست ہوسکے گا۔

مزیدخبریں