ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اب ریموٹ سے چلے گا، پائلٹ کی ضرورت نہیں

Black Hawk Helicopter without pilot
کیپشن: Black Hawk Helicopter
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلنے والا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تیار کرلیا گیا۔ ریسکیو مشنز اب کسی پائلٹ کی زندگی کسی خطرے میں ڈالے بغیر مکمل ہوں گے۔

کینٹکی کے فورٹ کیمیبل میں امریکی ساختہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے مکمل خود مختار ورژن نے پہلی بار بغیر پائلٹ کنٹرول کے تیس منٹ تک پرواز کی ہے۔ اسلحہ ساز کمپنی لاک ہیڈ مارٹن سرکورسکی اور ڈیفنس آرمڈ ریسرچ پروجیکٹس ایجنسی (ڈی اے آر پی اے) کے درمیان تعاون سے بنائے گئے اس ہیلی کاپٹر نے پانچ فروری کو آزمائشی پرواز بھری جب کہ دوسری پرواز سات فروری کو کی گئی۔

یہ منصوبہ ڈی اے آر پی اے کے ایئر کریو لیبر ان کاک پٹ آٹومشن سسٹم (اے ایل آئی اے ایس) پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد موجودہ فوجی طیاروں اور ہیلی کاپٹرز میں ’ریمووایبل کٹس‘ کی تنصیب کے ذریعے اعلیٰ سطح کی آٹومیشن کو فروغ دینا ہے۔