کاروباری برادری نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

11 Feb, 2022 | 04:02 PM

Imran Fayyaz

(شہزاد خان ابدالی)شہر کی کاروباری برادری نے بجلی کی قیمت میں متوقع 2روپے 80 پیسے کے مزید اضافے کو مسترد کردیا ۔
بجلی کی قیمتوں میں متوقع 2 روپے 80 پیسے اضافے کی اطلاعات شہر کی بزنس کمیونٹی پر بجلی بن کر گری۔لاہور چیمبر کے عہدیدران نائب صدر حارث عتیق اور صنعتکاروں، کمرشل صارفین نے بجلی کی قیمتوں میں متوقع اضافے کو ناقابل قبول قرار دیدیا ۔

نائب صدر حارث عتیق نے کہا کہ بجلی مزید مہنگی ہونے سے صنعت کی پیداواری لاگت بڑھے گی اور عالمی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات مقابلے کی دوڑ سے باہر ہوجایئں گے۔
شہر کے صنعتکاروں کیساتھ ساتھ ریٹیل سیکٹر کے کمرشل صارفین نے بھی بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ زیادتی قرار دیدیا انہوں نے کہا کہ بجلی کے نرخ مزید بڑھانے سے ملک میں تباہ کن مہنگائی کی لہر آئے گی اور عوام پس جائے گی۔
شہر کی بزنس کمیونٹی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں ممکنہ اضافے کو روکا جائے ،ورنہ مہنگائی کا طوفان آنے کیساتھ ساتھ ایکسپورٹس بھی تباہ ہوجایئں گی۔

مزیدخبریں