عرفان ملک: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا جوہر ٹاؤن میں ہوٹل پر چھاپہ، لڑکیوں کی فیس بک آئی ڈی بنا کر لوگوں کو بلیک میل کرنے والا گروہ پکڑا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان فیس بک آئی ڈی بنا کر پہلے میسنجر اور پھر ویڈیو کال کر کے فخش ویڈیوز ریکارڈ کر لیتے تھے۔ ویڈیوز ریکارڈ کرنے کے بعد ان لوگوں کو بلیک میل کر کے پیسے ہتھیائے جاتے تھے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم کا کہنا ہے کہ ملزمان بینک اکاؤنٹس میں پیسے منگواتے اور نہ دینے پر ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کر دیتے تھے۔ پانچوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزموں میں عمران، فہیم، شعیب خان، بلال اور عمران خان شامل ہیں۔