پاکستان کے تین شہروں کا پانی 100 فیصد غیر محفوظ

11 Feb, 2022 | 03:28 PM

  ویب ڈیسک: پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز (پی سی آرڈبلیوآر)نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں61 فیصد پانی پینے کیلئےغیرمحفوظ ہے۔

سینیٹ اجلاس میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے تین شہروں میں پانی 100 فیصد پینے کیلئے غیرمحفوظ ہے۔میرپورخاص، شہید بےنظیرآباد اورگلگت بلتستان کا پانی غیرمحفوظ ہے ، کراچی میں 93 فیصد پانی پینے کیلئے غیرمحفوظ ہے جبکہ بدین میں92 اورحیدرآباد میں80 غیرمحفوظ ہے۔اس کے علاوہ ملتان میں 94، سرگودھا 83 مظفرآباد میں 70 اورفیصل آباد میں 59 فیصد پانی پینے کے قابل نہیں ہے جبکہ لاہور کے پانی کے نمونے 31 فیصد غیرمحفوظ پائے گئے۔ جبکہ حیران کن طور پر29 شہروں میں قصورکا پانی سب سے زیادہ محفوظ قراردیا گیا ہے ۔،پی سی آرڈبلیوآر کا کہنا ہے کہ قصور میں 10 فِصید پینے کا پانی غیرمحفوظ ہے ۔ 

یادرہے بی بی سی نے 2018 میں قصور کے گاؤں کوٹ اسد اللہ اور ضلع قصور میں واقع اس کے جڑواں گاؤں کلالاں والا  کے بارے میں شائع شدہ رپورٹ میں کہا تھاکہ قصور، منڈی بہاؤالدین، میانوالی اور جنوبی پنجاب کے اضلاع شامل ہیں جہاں فلورائیڈ کی زیادتی سے لوگ معذور ہورہے ہیں اور خدشہ ہے کہ ان کی اگلی نسلیں بھی معذور ہوں گی۔

https://www.bbc.com/urdu/science-45623886

مزیدخبریں