عثمان خان : پی ٹی آئی کے علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور مئیر کا الیکشن لڑنے کے اہل قرار،اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر قانونی قرار دے دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مختصر فیصلہ جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی رہنما ءعمر امین گنڈا پور کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔علی امین گنڈا پور کے وکیل اشرف گجر اور شکایت کنندہ کے وکیل عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
عدالت نے کہا کہ عمر امین گنڈاپور پر الزام ہے کہ ان کے بھائی علی امین گنڈاپور نے انتخابی مہم چلائی لیکن الیکشن کمیشن نے پہلے جرمانہ کرنا تھا اس کے بعد نااہلی کا مرحلہ آتا ہے، یہ جرمانے والا مرحلہ چھوٹ کیسے گیا؟
یادرہے الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری سے متعلق علی امین گنڈا پور کو نااہل قراردیا تھا۔چیف الیکشن کمشنر نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی امیدوار عمر امین گنڈا پور ڈی آئی خان سٹی میئرکی نشست پر الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو بلدیاتی انتخابی مہم میں شرکت سے روک دیا گیا تھا۔تاہم الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کے ڈیرہ اسمعیل خان جانے پر پابندی ختم کر دی تھی ۔