خطاکار انسان ہوں مگر کرپشن نہیں کی: شہباز شریف

11 Feb, 2022 | 01:27 PM

Sughra Afzal

(جمال الدین جمالی) احتساب عدالت میں مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے  کہا  کہ حکومت نے برطانیہ میں ان پرمنی لانڈرنگ کا مقدمہ بنوایا، پورا زور لگایا مگر وہ سرخرو ہوئے، ایک دھیلے کی بھی کرپشن نہیں کی۔ 

احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کی، شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری مکمل کرائی۔ شہبازشریف نےروسٹرم پر آکر کہا کہ جج صاحب اگرآ پکی اجازت ہوتو کچھ حقائق سامنے لانا چاہتا ہوں، جو کیسز سے متعلق ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ یہاں منی لانڈرنگ کا جو مقدمہ چل رہا ہے، یہی مقدمہ اور اسکا تمام مٹیریل نیشنل کرائم ایجنسی لندن بھجوایا گیا، اے آر یو، نیب، ایف آئی اے نےبھی تمام ریکارڈ بھجوایا، میرے اور سلمان شہباز کیخلاف وہاں تحقیقات ہوئیں اور سرخرو ہوا۔

شہباز شریف نےعدالت میں مزید کہاکہ اس عدالت کے سامنے جو کیس ہے، یہ وہی کیس ہے جس کا تذکرہ آج کل ٹی وی اور اخبارات میں ہورہا ہے، پوری قوم نے میڈیا کے ذریعےلندن کیس ک افیصلہ سن لیا، تمام الزامات جھوٹے ثابت ہوئے۔

شہباز شریف نےعدالت میں بتایاکہ سارے کے سارے ادارے ملکر اُلٹے ہوگئے لیکن کچھ نہیں نکلا، پونے 2 سال تحقیقات جاری رہیں، حکومت اکاؤنٹ فریز کرواتی رہی، ہر ٹرانزیکشن کا ریکارڈ موجود ہے، نیب کےعقوبت خانے میں رکھا گیا، خطاکار انسان ہوں مگر کرپشن نہیں کی۔

شہباز شریف نے عدالت میں مزید کہا کہ میگا پراجیکٹس میں قوم کے1ہزار ارب روپے کی بچت کی، کینسر کا مریض ہونے کے باوجود سرکاری خزانے سے کبھی علاج کرایا اور نہ مراعات لیں، بیرون ملک سفربھی اپنی جیب سے کیے۔

مزیدخبریں