لاہور میں میرٹ کیخلاف بھرتیوں کا انکشاف

11 Feb, 2022 | 12:39 PM

(جنید ریاض) سینکڑوں اساتذہ، جونیئر کلرکس اور دیگر سیٹس پر میرٹ کیخلاف بھرتیوں کا انکشاف ہوا جس سے محکمہ خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔

لاہور میں 88 اساتذہ، 101 درجہ چہارم اور 22 جونیئر کلرکس کی بوگس بھرتیاں کی گئی ہیں، بوگس ریکروٹمنٹ ثابت ہونے پر میرٹ کیخلاف بھرتی ہونے والے تمام اساتذہ اور سٹاف کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا حکم دے دیا گیا، اساتذہ کی بھرتیاں گریڈ چودہ ، پندرہ اور سولہ سکیلز میں کی گئیں، جونیئر کلرک کی بوگس بھرتیاں گریڈ 7 میں کی گئیں، میرٹ کے برخلاف درجہ چہارم کی 101 بھرتیاں گریڈ 4 میں کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے تھرڈ پارٹی انکوائری کرانے کا حکم دیا، مذکورہ اساتذہ اور ملازمین کی فی الفور تنخواہیں روک کر انکوائری کی جائے گی، ریکروٹمنٹ میں ملوث افسران کو بھی انکوائری میں شامل تفتیش کیا جائے گا۔ 

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ بھرتیوں میں ملوث تمام افسران کیخلاف بھی قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں