ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نامور ٹک ٹاک سٹار نے خود کشی کر لی

نامور ٹک ٹاک سٹار نے خود کشی کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: 18 سالہ ٹک ٹاکر دظریہ کائنٹ نوائسز المعروف ’دیی‘ نے ٹک ٹاک پر آخری ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے خبر رساں ادارے  کے مطابق 18 سالہ ٹک ٹاکر دظریہ کائنٹ نوائسز نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، ٹک ٹاکر نے خودکشی سے قبل آخری ویڈیو کے ساتھ تحریر کیا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ میں آپ سب کو پریشان کررہی ہوں، یہ میری آخری پوسٹ ہے۔

 دظریہ کائنٹ نوائسز نے خودکشی سے قبل ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ گنگنانے کے ساتھ رقص بھی کررہی ہیں۔

 دیی کے والدین نے تصدیق کی کہ ان کی بیٹی نے خودکشی کی ہے، ٹک ٹاکر کی والدہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ دظریہ نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

 یاد رہے کہ دظریہ کائنٹ نوائسز کے ٹک ٹاک پر 10 لاکھ 50 ہزار فالوورز ہیں۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer