موسم کے بدلتے تیور،محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

11 Feb, 2021 | 10:31 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: شہر میں سردی کی شدت میں کمی آنے لگی، درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔


تفصیلات کے مطابق دن میں درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ تھا، محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں سورج اور بادلوں کی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ اور نمی کا تناسب 70 فیصد کے قریب ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں سرفہرست، شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 266 ریکارڈ، شہر کی آب و ہوا مضرصحت اور آلودہ ترین سانس اور دیگر بیماریاں پیدا ہونے کا خدشہ، محکمہ ماحولیات نے خبردار کردیا ۔
لاہورپاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔شہر میں مجموعی طور پر ائیر کوالٹی انڈیکس 266 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ائیرکوالٹی انڈیکس بڑھنے سے شہر کی فضا آلودہ ترین اور بیماریوں کے جنم لینے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔کینٹ میں فضا آلودہ ترین، ائیر کوالٹی انڈیکس 386 ریکارڈ،گلبرگ 384،ڈیفنس 357 ،غازی روڈ 322،ماڈل ٹاون 278 جبکہ شادمان میں 274 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ہے،محکمہ ماحولیات کی جانب سے شہریوں کو گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں