سٹی 42: معروف اداکار عدنان صدیقی نے پی ایس ایل 6 کے نئے ترانے "گروو میرا" کو تنقید کا نشانہ بنانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ کیا ہم آج تک اپنے فنکاروں کو وہ عزت و احترام نہیں دے سکتے ہیں جس کے وہ حقدار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے والوں کیلئے فنکاروں کے کام کو مٹی میں ملا دینا بہت آسان ہے کیونکہ انہیں اُس کے پیچھے کی سخت محنت نہیں معلوم ہوتی ہے۔
اداکار نے نصیو لال پر ہونے والی کڑی تنقید پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نصیبو لال کے ان سُریلے اور زبردست گیتوں کو کیسے بھول سکتے ہیں جو اُنہوں نے ماضی میں ہمیں دیے۔ پی ایس ایل کا نیا ترانہ گروو میرا اس طرح ٹرول ہونے کا اہل نہیں۔
واضح رہے شائقین کرکٹ اور موسیقی کے شوقین افراد کی جانب سے پی ایل ایل سکیس نے نئے ترانے کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ شائقین کا کہنا ہے گزشتہ ترانوں کی طرح یہ بھی کسی کام کا نہیں ہے۔ مداحوں نے علی ظفر سے ایک بار پھر نیا ترانے ریلیز کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے