انسٹاگرام نے نیا فیچر متعارف کروا دیا

11 Feb, 2021 | 07:08 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام نے نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی ڈیلیٹ ہوجانے والی تصاویر اور ویڈیوز دوبارہ حاصل کرسکیں گے۔

 
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام کا یہ نیا فیچر گزشتہ ہفتے دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ اکثر ہیکرز صارفین کے اکاؤنٹ سے ان کی پوسٹس ڈیلیٹ کردیتے ہیں اور ایپ میں ان پوسٹس کو واپس لانے کا کوئی آپشن موجود نہیں تھا۔اب انسٹاگرام نے اس نئے ’ریسینٹلی ڈیلیٹڈ‘ فیچر کے ذریعے دنیا بھر کے صارفین ایپ سے ڈیلیٹ کی جانے والی تصاویر، ویڈیوز، آئی جی ٹی وی ویڈیوز اور ریلز کو دوبارہ حاصل کرسکیں گے۔

اس فیچر سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو سب سے پہلے انسٹاگرام کو اپڈیٹ کرنا ہوگا جس کے بعد آپ کو انسٹاگرام کی سیٹنگ میں جاکر اکاؤنٹ کے آپشن کو کھولنا ہوگا۔ اکاؤنٹ کے آپشن میں جانے کے بعد آپ کو ’ریسینٹلی ڈیلیٹ‘ کا آپشن نظر آئے گا جس پر کلک کرنے کے بعد آپ کو ڈیلیٹ کی جانے والی تصاویر، ویڈیوز، آئی جی ٹی وی ویڈیوز اور ریلز نظر آجائیں گی۔

مزیدخبریں