ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

براڈ شیٹ ان ایکشن، پاکستان کے اثاثے ضبط کرنے کی ہدایت

براڈ شیٹ ان ایکشن، پاکستان کے اثاثے ضبط کرنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:پاکستان کی طرف سے رقم کی عدم ادائیگی پر براڈ شیٹ کے کاوے موسوی نے وکلا کو پاکستان کے اثاثے ضبط کرنے کے لئے قانون کارروائی کی ہدایت کردی، براڈ شیٹ پاکستان سے 2.2 ملین ڈالر کا خواہاں ہے۔

 پاکستان کی طرف سے رقم کی عدم ادائیگی پر براڈ شیٹ کا ایکشن، کاوے موسوی نے وکلا کو پاکستان کے اثاثے ضبط کرنے کی نئی ہدایات دے دیں۔ براڈ شیٹ، پاکستان سے 2.2 ملین ڈالر کا خواہاں ہے۔ براڈ شیٹ کے وکلا نے نیب حکام کو اپنے ارادوں کے بارے میں آگاہ کردیا۔

نیب کے سینئیر حکام اور اٹارنی جنرل کو بھی نیب کے وکلا کی طرف سے بھجوائے گئے خط کی کاپی مل گئی، نیب نے ہمارے 18 خطوط کا جواب نہیں دیا، اب فیصلہ عدالت کرے گی، براڈ شیٹ کے وکلا کا بیان

 پاکستان پہلے ہی 29 ملین ڈالر براڈ شیٹ کو ادا کرچکا ہے۔ واجب الادا 2.2 ملین ڈالر کی رقم پر روزانہ 300 ڈالر سود بھی چڑھ رہا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer