13 سالہ لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ ، ملزمان عدالت پیش

11 Feb, 2021 | 05:09 PM

Malik Sultan Awan

(سٹی 42)کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی میں پولیس نے 13 سالہ لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کرنے کیس میں دو ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا۔
کراچی کی مقامی عدالت میں اورنگی ٹائون پولیس نے 13 سالہ لڑکی کو اغوہ کے بعد گینگ ریپ کرنے کے کیس میں دو ملزمان اسفندیار اور انتظار خان کو پیش کر دیا۔ عدالت نے متاثرہ لڑکی کا بیان قلمبند کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی۔ متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ 20 جنوری کو میری بیٹی کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کیا گیا، پولیس نے لڑکی کو بازیاب کروایا لیکن بعد میں پتا چلا کہ بیٹی کے ساتھ گینگ ریپ کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مغویہ کی نشاندہی پر مختلف جگہوں پر چھاپے مارے گئے، جس دوران دو ملزمان اسفندیار اور انتظار خان کو گرفتار کیا گیا، بازیاب شدہ مغویہ کے بیان کی روشنی میں مقدمہ میں زیادتی دفعات کا اضافہ کیا گیا، جبکہ مغویہ اور گرفتار شدہ ملزمان کا میڈیکل,DNA وغیرہ کروایا، اور کیس میں عدم گرفتار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں