ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امتحانات کا نیا طریقہ متعارف، سوالیہ پیپر ایک گھنٹے میں حل کرنا ہوگا

امتحانات کا نیا طریقہ متعارف، سوالیہ پیپر ایک گھنٹے میں حل کرنا ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) کورونا وائرس کے باعث سرکاری سکولوں میں بچوں کا امتحان چار شفٹوں میں لیا جائے گا، امتحان مئی کے آخری ہفتہ میں لیا جائے گا، پچاس نمبر کا سوالیہ پیپر ایک گھنٹہ میں حل کرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق کورونا کے باعث سرکاری سکولوں میں امتحانات چار شفٹوں میں لیے جائیں گے، پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحان مئی کے آخری ہفتہ میں منعقد کیے جائیں گے، سرکاری سکولوں میں طلبا کا امتحان معروضی طرز پر لیا جائے گا، پیپر حل کرنے کیلئے تمام طلبا کو ایک گھنٹہ کا وقت دیا جائے گا، بچوں کا امتحان پچاس نمبر کا لیا جائے گا، جس میں پچیس سوالات ہونگے ہر سوال کے 2 نمبر ہونگے، باقی پچاس نمبر ہوم ورک کے ہونگے۔

سکولوں میں بچوں کی تعداد کم ہونے پر دو یا تین شفٹوں میں بھی امتحان لیا جاسکتا ہے، پہلی اور دوسری جماعت کے بچوں سے امتحان میں زبانی سوالات پوچھے جائیں گے، امتحان کیلئے سوالیہ پرچہ جات پنجاب ایگزمینیشن کمیشن فراہم کرے گا۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات 2021 کیلئے پرچہ پی سی ٹی بی کی جانب سے جاری کردہ سمارٹ سلیبس کے مطابق تیار نہیں کروایا جائے گا، پرچہ جات میں کچھ سوالات سمارٹ سلیبس سے باہر سے بھی دیئے جائیں گے، لاہور بورڈ نے ویب سائٹ پر سوالات سے متعلق گائیڈ لائنز کے طور پر پرچہ جات کے نمونے اَپ لوڈ کر دیئے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer