سکولوں سے طلباء کے نام خارج کرنے کا فیصلہ

11 Feb, 2021 | 04:35 PM

Malik Sultan Awan

جنید ریاض: لاہورسمیت پنجاب کے مختلف سکولوں میں طلباء کی جانب ب فارم جمع نہ کروانے پر ان کے نام خارج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ابھی تک سکولوں میں 90 فیصد طلباء اپنے کوائف کا اندراج کرواچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جن طلباء کے ب فارم سکولوں میں جمع نہیں ہوئے ان کے نام خارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سکول ہیڈٹیچرز کی طرف سے والدین فون پر 20 فروری ب فارم جمع کروانے کی آخری ڈیڈلائن کی کالز موصول ہورہی ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نےسکول سربراہان کو 100 فیصد ب فارم ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے 28 فروری کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔والدین کا کہنا ہے کہ نادرا دفاتر میں رش کے باعث فوری ب فارم بنوانا ممکن نہیں حکومت مزید مہلت دے۔

دوسری جانب سی ای او ایجوکیشن پرویز اخترخان کا کہنا ہے کہ والدین کی سہولت کے لئے 28 فروری تک ب فارم جمع کروانے کی تاریخ دی گئی ہے، والدین سکول انٹظامیہ سے تعاون کریں۔

مزیدخبریں