ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ سرا کے ساتھ زیادتی کا دلخراش واقعہ

خواجہ سرا کے ساتھ زیادتی کا دلخراش واقعہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:صوبائی دارلحکومت پشاور میں ایک اور خواجہ سرا تشدد کا نشانہ بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے خواجہ سرا نینا کو پروگرام سے آتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا گیا،خواجہ سرانینا کی غیر اخلاقی ویڈیو بنائی اور نینا کے بال بھی کاٹے گئے۔ خواجہ سرا نینا گزشتہ روز اپنی دوستوں کے ہمراہ پارٹی کے لئے گئی تھی جہاں سے واپسی پر اسے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

صدرخواجہ سراء ایسوسی ایشن  فرزانہ  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم افراد نے خواجہ سراء نینا اغواء کیا،خواجہ سراء نینا کے بال کاٹ کر گنجا کردیا، موبائل سےغیراخلاقی ویڈیو بنائی گئیں، نینا کے بال کاٹے تشدد کیا گیالیکن پولیس نے روزنامچہ پر ٹرخا دیا، حکومت سے انصاف کا مطالبہ ہے۔

حکومت نے کئی پالیسیاں بنائی لیکن عمل نہیں کیا جاتا، خواجہ سراء کےبال کاٹ دئیےجائیں توسالوں بے روزگارہوجاتا ہے، اب تک 78 خواجہ سرا قتل کیے جا چکے ہیں گزشتہ پندرہ روز میں تین واقعات ہو چکے ہیں تاہم حکومت صرف دعوئوں اور وعدوں تک محدودہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer