توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران کو نوٹس جاری

11 Feb, 2021 | 12:41 PM

Sughra Afzal

 (ملک اشرف) پولیس کانسٹیبلز کو پنجاب کانسٹیبلری سے ضلع واپس نہ کرنے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب انعام غنی سمیت دیگر افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ 

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید نے محمد عرفان سمیت 28 کانسٹیبلز کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواستگزاروں نے آئی جی انعام غنی، آر پی او گوجرانوالہ ریاض نذیر گاڑھا اور ڈی پی او نارووال حافظ واحد محمود کوفریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ درخواستگزاروں کا تعلق نارووال سے ہے، 2006 میں پولیس میں بھرتی ہوئے، 2007 میں ساڑھے چار سال کیلئے پنجاب کانسٹیبلری میں تعینات کیا گیا، مقررہ مدت پوری کرنے کے بعد ان کا واپس آبائی ضلع نارووال تبادلہ کر دیا گیا، آر پی او نے 22 ستمبر 2020 کو ان کا دوبارہ پنجاب کانسٹیبلری تبادلہ کردیا، پنجاب کانسٹیبلری سے ضلع پولیس میں واپسی کیلئے انہوں نے پولیس افسران کو درخواستیں دیں، دادرسی نہ ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا، عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے ڈی پی او نارووال کو زیر التواء درخواست پر 8 ہفتوں میں فیصلے کا حکم دیا، عدالت کے 24 نومبر2020 کے حکم کی تعمیل نہیں کی جارہی۔

درخواستگزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی کہ حکم عدولی پر آئی جی کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ عدالت نے وکیل کا موقف سننے کے بعد آئی جی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزیدخبریں