شہرمیں آوارہ کتوں کی دہشت برقرار

11 Feb, 2020 | 11:40 PM

Arslan Sheikh

( زاہد چوہدری ) آوارہ کتوں نے مزید 66 لاہوریوں کو کاٹ لیا، رواں سال آوارہ کتوں کے کاٹنے کے اڑھائی ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، متاثرہ شہری آوارہ کتوں کو تلف نہ کرنے پر نالاں۔

ضلعی انتظامیہ کی شہر میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم کے باوجود کتے کاٹے کے کیسز میں کمی نہ ہوسکی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 66 شہریوں کو کتوں نے کاٹ لیا۔ متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کتے تلف کرنے میں ناکم دکھائی دیتی ہے جس کی وجہ سے آوارہ کتوں سے دہشت کا شکار ہیں۔

رواں برس کے دوران اب تک آوارہ کتوں کے کاٹنے کے کیسز کی مجموعی تعداد اڑھائی ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے کتوں کو تلف کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئےہیں، آئے روز آوارہ کتوں کے کاٹنے کے باعث شہری ہسپتال کا رخ کرنے لگے۔ 

مزیدخبریں