ریلوے افسران کے تقرر و تبادلے

11 Feb, 2020 | 11:39 PM

Malik Sultan Awan

پاکستان ریلوے نے گریڈ 20، گریڈ 18 کے چھ اور 17کے مزید دو افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 18کے محمد جمشید علی کے ایکسیئن جی کے آرڈر منسوخ کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر پراکس سول ہی کام جاری رکھنے کا حکم جاری کر دیا گیا، ڈبلیو ایم سی ایس ایف سکھر خادم حسین بھنگر کو ایکسئن جی ہیڈکواٹر لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ سکھر دلاور حسین لاشاری کو ایکسیئن سی ایل ایس پروجیکٹ ، ایکسیئن ٹی آر ٹو ریحان صابر کو ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ کراچی ڈویژن ، ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ کراچی خالد جاوید کو ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ سکھر ڈویژن، ڈی ای این تھری ملتان ناصر حنیف کو ایکسیئن ٹی آر ٹو کی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں جبکہ اے ایم جی لاہور رضوان ظفر کو اے ایم ای ٹو سکھر ڈویژن ،جونیئر مکینیکل انجینئر ہیڈکوارٹر لاہور احمد کمال مصطفی کو اے ایم ای لاہور جبکہ ڈپٹی سی او پی ایس سیفٹی ہیڈ کوارٹر عمر ریاض کی خدمات وزارت ریلوے کے سپرد کر دی گئی ہیں ۔

مزیدخبریں