آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا قاتل گرفتار

11 Feb, 2020 | 09:56 PM

Arslan Sheikh

( عرفان ملک ) نواب ٹاؤن سے اغوا کے بعد قتل ہونے والے آن لائن ٹیکسی ڈرائیورکا قاتل گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عوام کی سہولت کے لئے  آن لائن ٹیکسی سروس کے ملازم بھی چوروں، ڈاکوؤں کے نشانے پر ہیں جبکہ کچھ واقعات ایسے بھی سامنے آئے ہیں جن میں آئن لائن کمپنیوں کے ڈرائیور مختلف جرائم میں ملوث نکلے، جیسے خواتین کو ہراساں کرنا، فیملی کے ساتھ گالی گلوچ وغیرہ۔ بیرون ممالک کی آن لائن کمپنیاں ’’اوبر‘‘ اور ’’کریم‘‘ کی جانب سے شہر میں مسافروں کو لگژری سفر سستے داموں فراہم کیا جانے لگا ہے اور اس اقدام کی عوامی سطح پر کافی حوصلہ افزائی ہوئی لیکن موجودہ وقت میں یہ سروسز  غیر قانونی کاموں کیلئے بھی استعمال ہونے لگیں ہیں ۔

پولیس کے مطابق دو روز قبل اتوار کی رات انیس سالہ سید رضا کو نواب ٹاؤن کے علاقے سے اغوا کیا گیا، جس کی گاڑی ٹاؤن شپ کےعلاقے میں ٹریکر کی مدد سے برآمد ہوئی جبکہ آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور سید رضا کی لاش کاہنہ کےعلاقے ہلوکی سے برآمد ہوئی۔

ایف آئی آر کے مطابق مقتول سید رضا حسین گزشتہ روز فیملی کو چھوڑنے جوہر ٹاؤن آیا تھا، پولیس نے نوجوان کے موبائل فون برآمد کر کے کچھ نمبروں پر ورکنگ کا آغاز کیا اور اس کے ایک مشکوک نمبر کے حامل نوجوان فیصل کو حراست میں لے لیا گیا۔

دوران تفتیش بتایا کہ سید رضا کی ایک لڑکی سے دوستی تھی جس کا فیصل کو رنج تھا اور اس نے اسے بلوا کر قتل کیا اور لاش پھینک دی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم اکیلا ایسا نہیں کر سکتا اس کے باقی ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کوشش کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں