(وسیم احمد) صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی کہتے ہیں کبڈی ورلڈ کپ پر بھارت کا واویلہ بے بنیاد ہے اسے نظرانداز کرنا چاہئے بھارت تو ابھی نندن کے بارے بھی کہتا تھا کہ وہ سیر کرنے پاکستان آیا تھا۔
پنجاب سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرکھیل تیمور بھٹی کا کہنا تھا کہ کبڈی ورلڈ کپ دوہزار بیس میں بھارتی نیشنل ٹیم شریک ہے بھارت تو کہتا تھا ابھی نندن بھی نہیں پکڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کبڈی ورلڈ کپ کےخلاف بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈہ ہے جس کو نظرانداز کرنا چاہیے۔ تیمور بھٹی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بہترین انتظامات کیے ہیں کھلاڑی بھی مطمئن ہیں، خیروعافیت سے مقابلے جاری ہیں جبکہ بدھ کو دیگر میچز کےلئے فیصل آباد اور گجرات جائیں گے۔ صوبائی وزیرکھیل تیمور بھٹی کہتے ہیں پاکستان میں ورلڈکپ کی کامیابی میڈیا اور سیکورٹی فورسز کی بدولت ممکن ہوئی۔