(سعدیہ خان) چائلڈ بیورو نے لاہور سمیت پنجاب کے 8 اضلاع میں گرینڈ ریسکیو اپریشن شروع کر دیا، لاہور کے مختلف علاقوں میں بھیک مانگنے والے 70 سے زائد بچوں کو اپنی تحویل میں لے لیا.
تفصیلات کے مطابق لاہورکے شہری روزانہ ایک اور بڑے مسئلے سے دوچار ہوتے ہیں جو بھکاری مافیا کے ٹولوں کی وجہ سے ہے، بھکاریوں کے یہ ٹولے صبح سے رات تک شہریوں کے اردگرد منڈلاتے پھرتے ہیں،یہ بھکاری ہر گلی کوچے، بازاروں، دفاتر، اسکولوں اور جامعات کے باہر، بسوں میں اور سڑکوں پر، پیٹرول پمپس پر، یہاں تک کہ سرکاری اسپتالوں میں گھس کر علاج کے بہانے بھیک مانگتے نظر آتے ہیں۔
بھکاری مافیا کے یہ خطرناک ٹولے نہ صرف بھیک مانگتے ہیں، بلکہ بسوں میں گھس کر مسافروں کو ان کے قیمتی سامان سے بھی محروم کردیتے ہیں۔ مسافروں کی جیبیں اور بیگ کاٹ کر پیسے اور موبائل فون چرالیتے ہیں۔ یہاں تک کہ بسوں میں مسافروں کے رش کے دوران یہ خواتین کے زیورات بھی اتار لیتے ہیں۔
بھکاری مافیا درد سر بن گیا، چائلڈ بیورو نے بھیک مانگنے والے 70 سے زائد بچوں کو اپنی تحویل میں لے لیا،تحویل میں لیے گے بھکاری بچوں کو ایک ماہ تک چائلڈ بیورو میں رکھا جائے گا،بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کی کثیر تعداد بھی مافیا کے ساتھ سٹرکوں پر بھیک مانگتے نظر آتے ہیں۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں گرینڈ آپریشن کرکے 70 سے زائد بھکاری بچے تحویل میں لے لیے، چائلڈ بیورو نے تحویل میں لیے گئے بچوں کے حوالے سے حکمت عملی بھی تبدیل کر لی، اب بچے ایک ماہ ادارے کی تحویل میں رہیں گے جبکہ والدین کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
احتتاط اندازے کے مطابق لاکھوں کی تعداد میں بھکاری مافیا پنجاب کے دیگر شہروں سے گداگری کے لیے لاہور کا رخ کرتا ہے،اس کے علاوہ یہ لوگ بازاروں میں شہریوں کی خریداری کرنا مشکل کر دیتے ہیں؛ اور بھیک حاصل کرنے کےلیے بار بار پریشان کرتے ہیں کہ مجبوراً شہری جان چھڑانے کےلیے انہیں کچھ نہ کچھ دے دیتے ہیں۔
بچوں سے بھیک منگوانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن #CPWB #Crackdown #ChildBeggary #Rescue1121 pic.twitter.com/90EAl5Ts8F
— Child Protection & Welfare Bureau (@cpwbpunjab) February 11, 2020