ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین کاٹیج انڈسٹری حکومت پر پھٹ پڑے

چیئرمین کاٹیج انڈسٹری حکومت پر پھٹ پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان)بجلی وگیس کی آسمان سےباتیں کرتی قیمتوں کی وجہ چھوٹےصنعتکار رل گئے، چیئرمین کاٹیج انڈسٹری غلام سرور ہجویری ملک نے کہا کہ وزیراعظم غربت کی بجائے متوسط اور غریب طبقہ ہی ختم کرنےکےمشن پر چل نکلے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی نے چھوٹے درجے کی صنعتوں کےمالکان کی بھی چیخیں نکلوا دیں،ایوان صنعت وتجارت میں کاٹیج انڈسٹری کے سینکڑوں صنعتکاروں کا اہم اجلاس ہوا، چیئرمین غلام سرور ہجویری ملک نے کہا کہ تبدیلی سرکار کی انتہائی غلط معاشی پالیسیوں نے چھوٹی صنعتوں کا بیڑہ غرق کردیا،مہنگی بجلی وگیس نے صنعتوں کو دلدل میں دھکیل دیا، غلام سرور ہجویری ملک نے کہا کہ تبدیلی سرکار مدہوش ہے اورعوام میں غم وغصے کا لاوا پک رہا ہے،ہزاروں صنعتیں بند اور لاکھوں لوگوں کا ذریعہ معاش چھن گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 2019 کے   صوبائی بجٹ میں سمال درجے کی فیکٹریوں پر بھی ٹیکس شکنجہ کس دیا گیا تھا، دس سے پچیس ملازمین رکھنے والی فیکٹریوں پر سات ہزار پانچ سو روپے کا نیا ٹیکس لگا دیا گیا ہے جس پر  کاٹیج انڈسٹری کی جانب سے شدید ردعمل ظاہر کیا گیا ہے، چیئرمین   کاٹیج انڈسٹری  غلام سرور ہجویری ملک کا کہناتھا کہ   کاٹیج انڈسٹری پر پہلے ہی درجنوں محکمے حملہ آور ہیں اور حیلوں بہانوں سے مبینہ رشوت تنگ کیلئے تنگ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا تبدیلی سرکار نے نیا ٹیکس نافذ کرکے چھوٹے درجے کی بزنس کمیونٹی کی مشکلات بڑھا دی ہیں،غلام سرور ہجویر ی کا مزید کہناتھا کہ اگر حکومت نے ٹیکس ختم نہ کیا تو  کاٹیج انڈسٹری ملک سے ختم ہوجائے گی ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer